13

بلتستان عزاداری فورم کا محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد

  • News cod : 19541
  • 14 جولای 2021 - 12:40
بلتستان عزاداری فورم کا محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد
اجلاس میں کہا گیا کہ بلتستان عزاداری فورم کی تمام ماتمی انجمنوں، عزاداروں اور علماء میں چیک پوسٹوں کے خاتمے پر سخت تشویش اور بے چینی پیدا ہوئی ہے لہٰذا چیک پوسٹوں کو دوبارہ قائم کیا جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان عزاداری فورم کا محرم الحرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں بلتستان بھر کی ماتمی انجمنوں کے زمہ داران شریک ہوئے۔ شرکاء سے اظہارِ خیا کرتے ہوئے بلتستان عزاداری فورم کے سئنیر رکن کاچو بشارت حسین مقپون، امیر علی کھر گرونگ، علی نوری و دیگر نے کہا کہ محرم الحرام سے پہلے اندرون شہر اور دیگر مضافاتی علاقوں میں جلوسوں کی گزرگاہوں کی صفائی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔خاص کر سکردو ٹاؤن میں سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، ان کی میٹلنگ اور فنشنگ کے لئے بروقت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عزاداری اور عزاداروں کے درمیان رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ اجلاس میں ایک اہم نکتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے اور اہم پوائنٹ پہ واقع چیک پوسٹوں کو ختم کر کے حکومت وقت نے ایک عجیب ڈرامہ رچایا ہوا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ بلتستان عزاداری فورم کی تمام ماتمی انجمنوں، عزاداروں اور علماء میں چیک پوسٹوں کے خاتمے پر سخت تشویش اور بے چینی پیدا ہوئی ہے، لہذا صوبائی حکومت، فورس کمانڈر، آئی جی پی گلگت بلتستان سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ اس علاقے کی حسیات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوراً دوبارہ چیک پوسٹوں کو قائم کرتے ہوئے ایمان دار، فرض شناس جوانوں کو تعینات کیا جائے تاکہ علاقہ کسی بھی بدامنی سے محفوظ رہے۔ اجلاس میں شریک تمام زمہ داران نے زور دیا کہ سیکورٹی اداروں سے بھی یہی گزارش ہے کہ اس اہم ایشو کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد بڑی عید سے پہلے پہلے چیک پوسٹوں کی بحالی اور قابل ترین افسرز اور جوانوں کو تعینات کیا جائے ، تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19541