14

آج ان واقعات پر دنیا کی خاموشی آئندہ ان کے لیے پشیمانی اور ندامت کا باعث بنے گی، آیت اللہ صافی گلپائگانی کے افغانستان کی صورتحال پر خبردار

  • News cod : 19596
  • 15 جولای 2021 - 15:00
آج ان واقعات پر دنیا کی خاموشی آئندہ ان کے لیے پشیمانی اور ندامت کا باعث بنے گی، آیت اللہ صافی گلپائگانی کے افغانستان کی صورتحال پر خبردار
دہشت گردوں کا ظلم اور درندگی ایک طرف اور دوسری طرف دنیا والوں، مختلف حکومتوں اور اپنے آپ کو انسانی حقوق کا حامی کہنے والے اداروں کی خاموشی انتہائی تعجب اور شرمندگی کا باعث ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ صافی گلپائگانی نے افغانستان کی افسوسناک صورتحال ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ یقینا آج ان واقعات پر دنیا کی خاموشی آئندہ ان کے لیے پشیمانی اور ندامت کا باعث بنے گی۔ ان کے اس بیانیہ کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
انّ ربّک لبالمرصاد
ان دنوں دنیا بہت وحشتناک اور افسوسناک واقعات کو دیکھ رہی ہے کہ جس کی وجہ سے بشریت کا ضمیر اور انسانوں کی پاک فطرت شرمندہ ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ایک گروہ اپنے آپ کو انسان کہے لیکن اپنے جیسے انسانوں کے ساتھ ان تمام جرائم کا ارتکاب کرے!؟
دہشت گردوں کا ظلم اور درندگی ایک طرف اور دوسری طرف دنیا والوں، مختلف حکومتوں اور اپنے آپ کو انسانی حقوق کا حامی کہنے والے اداروں کی خاموشی انتہائی تعجب اور شرمندگی کا باعث ہے۔
ایک ایسے گروہ پر اعتماد کرنا کہ جس کی شیطنت اور قتل و غارتگری سب پر واضح ہے، بہت بڑا اشتباہ اور ناقابل جبران غلطی ہوگی۔
میں اپنی دینی اور انسانی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے تمام حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اس وحشی پنے اور بڑی تعداد میں مظلوم افغانیوں کی شہادت کے سانحات اور ہزاروں کی تعداد میں عورتوں، مردوں، بوڑھوں، جوانوں اور بچوں کے بے گھر ہونے کے واقعات پر رد عمل کا اظہار کریں تاکہ مظلوم افغانیوں پر ان حملوں کا راستہ روکا جا سکے۔
یقینا آج ان واقعات پر دنیا کی خاموشی آئندہ ان کے لیے پشیمانی اور ندامت کا باعث بنے گی۔
و السلام علی من اتّبع الهدی
قم، ۳ ذی الحجه ۱۴۴۲ھ
لطف الله صافی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19596