14

ہمیں انگریزکی غلامی کا ذہن اور سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا،عمران خان

  • News cod : 1965
  • 17 سپتامبر 2020 - 16:25
ہمیں انگریزکی غلامی کا ذہن اور سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا،عمران خان
حوزہ ٹائمز :|وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیسے کے غلط استعمال کے خلاف قانون لاکر تعلیم پر سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ جہاں سے پیسے بچیں انہیں تعلیم میں لگایا جائے۔

ہمیں انگریزکی غلامی کا ذہن اور سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا،عمران خان

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابقوزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے۔

کہ پیسے کے غلط استعمال کے خلاف قانون لاکر تعلیم پر سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔اور قوم نے فیصلہ کرنا ہے۔ کہ جہاں سے پیسے بچیں انہیں تعلیم میں لگایا جائے۔

پاک آسٹریا فیگوچ شول انسٹیٹیوٹ، کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا

کہ یہ تاثر کہ مغرب ہی ترقی کرسکتا ہے ہم نہیں کرسکتے،یہ سوچ ہی غلط ہے

اور ہمیں انگریزکی غلامی کا ذہن اور سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا. ہم کیوں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہم کاپی کرتے ہیں۔

انگریز سائنسدان بن سکتے ہیں ہمارے لوگ کیوں نہیں. ہمیں اپنے ذہنوں کو آزاد کر کے ترقی کا راستہ اپنانا ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم خود مختار اور آزاد لوگ ہیں۔

اور خود کچھ کرنے کاعزم رکھتے ہیں، پاکستان میں نوجوانوں کی شرح زیادہ ہے اور ترقی بھی ممکن ہے،

بدقسمتی سے ماضی میں تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی. اگر تعلیم کے شعبے پرتوجہ دیتے تو کہاں سے کہاں ہوتے،

اپنے کارناموں کی تعریف کی بجائے انسان کو مزید کام پرتوجہ دینی چاہیے، کمیونزم قوموں کےلیے تباہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے پہلا سال معیشت کو بہترکرنے میں گزارا اوردوسرا کورونا سے نمٹنے میں. چین نے ہر معاملے میں پاکستان کی مدد کی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے معاملے میں بھی چین نے معاونت کی. پیسے کے غلط استعمال کے خلاف قانون لاکر تعلیم پر سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

پیسے کے غلط استعمال کے خلاف قانون لاکر تعلیم پر سرمایہ کاری کے خواہاں

اتنا ہمارے بچوں کا فائدہ ہو گا، بگ ڈیٹا،آرٹیفشلز انٹیلی جنس اور دیگر ٹیکنالوجی سے مدد لینی چاہیے،

خیبرپختونخوا حکومت نے پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کی ہے ۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1965