9

علامہ شیخ کربلائی کی رحلت پر امام جمعہ سکردو کا تعزیتی پیغام

  • News cod : 19771
  • 20 جولای 2021 - 15:34
علامہ شیخ کربلائی کی رحلت پر امام جمعہ سکردو کا تعزیتی پیغام
بلتستان سے تعلق رکھنے والے عالم دین حجت الاسلام شیخ رضا کربلائی کی رحلت پر امام جمعہ سکردو بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان سے تعلق رکھنے والے عالم دین حجت الاسلام شیخ رضا کربلائی کی رحلت پر امام جمعہ سکردو بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن کچھ اسطرح ہے:

إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ

مير ے عزیز دوست حجت الاسلام والمسلمين مرحوم شیخ رضا کربلائی اعلی اللہ مقامہ کی انتقال پر ملال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تمام لواحقین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہے کہ پروردگار عالم مرحوم و مغفور کے درجات بلند فرمائے اور محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے ۔

آمین

محمد حسن جعفری

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19771