18

عمامہ جو علماء کے سروں پر ہے وہ علم وتقویٰ کی علامت ہے/علماء کی ذمہ داری عوام کی راہنمائی ہے، علامہ شیخ محسن علی نجفی

  • News cod : 20091
  • 27 جولای 2021 - 13:56
عمامہ جو علماء کے سروں پر ہے وہ علم وتقویٰ کی علامت ہے/علماء کی ذمہ داری عوام کی راہنمائی ہے، علامہ شیخ محسن علی نجفی
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماء سے خطاب کرتے ہوئے مفسرِ قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے کہا کہ عمامہ جو علماء کے سروں پر ہے وہ علم وتقویٰ کی علامت ہے، اور علماء کی ذمہ داری عوام کی راہنمائی ہے۔ اور محرم الحرام تبلیغِ دین کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ عاشورہ ایک طاقت ، ایک پلیٹ فارم اور ایک عظیم درسگاہ ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماء سے خطاب کرتے ہوئے مفسرِ قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے کہا کہ عمامہ جو علماء کے سروں پر ہے وہ علم وتقویٰ کی علامت ہے، اور علماء کی ذمہ داری عوام کی راہنمائی ہے۔ اور محرم الحرام تبلیغِ دین کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ عاشورہ ایک طاقت ، ایک پلیٹ فارم اور ایک عظیم درسگاہ ہے، اور یہ اتنی عظیم طاقت ہے جو تشیع کے علاوہ دنیا کے کسی مذہب اور ملت کے پاس نہیں ہے، یہ اتنا عظیم ہے کہ اس طاقت کے سامنے دنیا کی کوئی طاقت نہیں ٹھہرسکتی، لہذاعلماء کی ذمہ داری ہے کہ اس طاقت کو صحیح طریقے سے استعمال کریں۔ منبر صاحبانِ علم کا حق ہے، اگراس کے تقدس کو ذہن میں رکھتے ہوئےصحیح طرح استعمال کریں گے تو دین کی سربلندی اور ملت کی نیک نامی ہوگی اور اگر اس کو صحیح استعمال نہیں کریں گے تو یہی دین کی بدنامی کا سبب بنتا ہے۔

علماء کی ذمہ داریوں کو بیان کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ علماء کا کام اور ذمہ داریاں وہی ہیں جو انبیاء کرام کی تھیں، لہذا ان کو نبھانے کے لیے ان میں وہی صفات ہونی چاہیے جو انبیاء کرام علیھم السلام میں پائی جاتی تھیں، ان صفات میں سے سب اہم ترین صفت اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرنا ہے جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہورہا ہے الَّذِیۡنَ یُبَلِّغُوۡنَ رِسٰلٰتِ اللّٰہِ وَ یَخۡشَوۡنَہٗ وَ لَا یَخۡشَوۡنَ اَحَدًا اِلَّا اللّٰہَ ؕ وَ کَفٰی بِاللّٰہِ حَسِیۡبًا (الاحزاب:39) جو اللہ کے پیغامات پہنچاتے ہیں اور اسی سے ڈرتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے اور محاسبے کے لیے اللہ ہی کافی ہے۔ پس مبلغ کو چاہے اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرے،کیونکہ جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ کسی سے نہیں ڈرتا۔ پیغام پہنچاتے ہوئے صرف خوف الٰہی ذہن میں ہونا چاہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20091