24

محتاجوں کی مدد گناہوں کو ختم کر دیتی ہے/ غدیر کو زندہ رکھنا ایک عمومی فریضہ ہے،آیت اللہ محسن فقیہی

  • News cod : 20126
  • 28 جولای 2021 - 12:55
محتاجوں کی مدد گناہوں کو ختم کر دیتی ہے/ غدیر کو زندہ رکھنا ایک عمومی فریضہ ہے،آیت اللہ محسن فقیہی
لوگوں کی مدد کرنا بے حد ثواب کا باعث ہے۔ رسول اکرم ﷺ فرماتے ہیں: کسی مسلمان کی مدد کرنے کے لئےاٹھائے گئے ہر قدم کے بدلے 70 نیکیاں ملتی ہیں اور اس شخص کے 70 گناہ مٹا دئیے جاتے ہیں۔ حضور اکرم ﷺ کا یہ فرمان اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگوں کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک کس قدر اہمیت کا حامل ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ،مسجد زہرا (س) قم میں محروم علاقوں کے لئے 4000 اسٹیشنری پیکیج تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت اللہ ؐمحسن فقیہی نے کہا: انسان کی مختلف ضروریات ہوتی ہیں، کبھی اسے ثقافتی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے اور کبھی اقتصادی اور معاشی مدد درکار ہوتی ہے۔
ہر ملک میں معاشرے کی مختلف ضروریات ہوتی ہیں ، ہمیں انہیں پورا کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں ، بلکہ ان ضروریات کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہئے۔
انہوں نے کہا: لوگوں کی مدد کرنا بے حد ثواب کا باعث ہے۔ رسول اکرم ﷺ فرماتے ہیں: کسی مسلمان کی مدد کرنے کے لئےاٹھائے گئے ہر قدم کے بدلے 70 نیکیاں ملتی ہیں اور اس شخص کے 70 گناہ مٹا دئیے جاتے ہیں۔ حضور اکرم ﷺ کا یہ فرمان اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگوں کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک کس قدر اہمیت کا حامل ہے۔
ایک اور مقام پر آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں: خدمت خلق انسان کی طہارت و پاکیزگی کا باعث بنتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اگرچہ نماز اور روزے کا ثواب بھی بہت زیادہ ہے، لیکن خدمت خلق کا مرتبہ بہت بلند ہے ۔ جو شخص جتنی خدمت خلق کرتا ہے اتنا ہی اس کے گناہ بخشے جاتے ہیں۔
آیت اللہ فقیہی نے عید غدیر کی اہمیت اور عنقریب آنے والے روز غدیر کے حوالے سے کہا: غدیر کو کبھی بھلانا نہیں، اس کو زندہ رکھنا ایک عمومی فریضہ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20126