38

آل خلیفہ کی لاپروائی کے نتیجے میں بحرینی قیدی کی شہادت

  • News cod : 20154
  • 28 جولای 2021 - 13:48
آل خلیفہ کی لاپروائی کے نتیجے میں بحرینی قیدی کی شہادت
وہ طبی لا پروائی کی وجہ سے "حوض الجاف" جیل میں سختی جھیل رہے تھے۔ جیل انتظامیہ نے دوائیوں کی فراہمی میں بڑی سستی سے کام لیا اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے میں دو دن سے زیادہ تاخیر کی گئی۔

وفاق ٹائمز ،بحرین کے 35 سالہ جوان “حسن عبد النبی منصور” ذیابیطس کی شدت اور جیل کے عملے کی لاپروائی کی وجہ سے سلمانیہ ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ انہیں 3 ماہ کی سزا سنائی گئی تھی، لیکن طبیعت زیادہ بگڑ جانے کے باوجود ان کے لئے سزا کے متبادل قانون کا اجراء نہیں کیا گیا۔
وہ طبی لا پروائی کی وجہ سے “حوض الجاف” جیل میں سختی جھیل رہے تھے۔ جیل انتظامیہ نے دوائیوں کی فراہمی میں بڑی سستی سے کام لیا اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے میں دو دن سے زیادہ تاخیر کی گئی۔
سخت تکلیف اور درد کے باعث وہ نالہ و فریاد کرتے تھے ، اس پر ان کے ساتھی قیدیوں نے مجبور ہوکر جیل کے دروازے کھٹکھٹائے اور انہیں جلد از جلد ہسپتال منتقل کرنے کے لئے احتجاج کیا۔ 20 منٹ کی تاخیر کے بعد اس قیدی کو جیل کے کلینک میں پہنچایا گیا پھر اسے سلمانیہ ہسپتال لے جایا گیا،جہاں آج اس کی موت واقع ہوگئی۔
بحرین کے قانونی کارکن سید احمد الوداعی نے حسن عبد النبی منصور کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20154