14

سعودی اور اسرائیل پورے خطہ میں مذھبی منافرت پھیلانے اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں، علامہ اشفاق وحیدی

  • News cod : 2031
  • 18 سپتامبر 2020 - 16:06
سعودی اور اسرائیل پورے خطہ میں مذھبی منافرت پھیلانے اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ ٹائمز|امام جمعہ کانبرا حجت السلام اشفاق وحیدی نے جمعہ کے خطبے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عودی اور اسرائیل پورے خطہ میں مذھبی منافرت پھیلانے اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں، پاکستان افغانستان یمن عراق بحرین برائے راست امن امان کو تباہ کر رہا ہے. 

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ کانبرا حجت السلام اشفاق وحیدی نے جمعہ کے خطبے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عودی اور اسرائیل پورے خطہ میں مذھبی منافرت پھیلانے اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں، پاکستان افغانستان یمن عراق بحرین برائے راست امن امان کو تباہ کر رہا ہے.

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کا چہرہ کھل کرمسلم اُمّہ کے سامنے آ گیا ہے ہے گناہ فلسطینی بحرینی یمنی اور پاکستانی مسلمانوں کا خون بہا کر امریکہ اور اس کے حواریوں کو خوش کر رہے ہیں یہ دونوں امریکہ کی ناجائز اولاد ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی اور اسرائیل پورے خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں، آج عالم اسلام کو ان دو قوتوں سے خطرہ لاحق ہے اور مسلم ممالک میں شیعہ سنی فسادات کرانے میں سرمایہ لگا رہے ہیں.

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ شیعہ سنی مل کر ان کے عزائم کو بے نقاب کریں تاکہ عوام کے سامنے ان کی حقیقت کھل جائے.

علامہ اشفاق وحیدی نے مذید کہا کہ اس وقت انسانیت اور مذھبی طبقات کو بد نام کرنے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے بین الاقوامی سطح پر اسلام کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2031