15

دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کی جانب سے قائد شھید کی یاد میں عظیم کانفرنس

  • News cod : 20470
  • 03 آگوست 2021 - 13:10
دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کی جانب سے قائد شھید کی یاد میں عظیم کانفرنس
مسؤل تبلیغات دفتر قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام علی اصغر عرفانی صاحب نے بلوچستان میں شہید عارف حسینی کے دورہ جات اور انکے اثرات پہ روشنی ڈالی اور قائد شھید کی زندگی کے مختلف پہلو پر بھترین انداز میں تفصیلی گفتگو کی ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شھید راہ حق مجاھد ملت قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی کی تئسویں برسی کی مناسبت سے اور قائد شھید علامہ عارف حسین حسینی کی عظیم شھادت کی یاد میں قائد ملت جعفریہ قم شعبہ زائرین کی طرف سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ س دارالتلاوہ میں 5 روزہ پروگرام کے سلسلے میں پروگرام کا سلسلہ جاری رھے۔

اس پر رونق کانفرنس کا آغاز جناب مولانا قاری ھدایت صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور ساتھ ہی ترجمہ قرآن سے سامعین کو مستفیض فرمایا۔اس کے بعد ناظم پروگرام جناب سید ناصر عباس نقوی انقلابی صاحب نے اس 5روزہ پروگرام کے بارے میں تفصیل سے سامعین کو آگاہ کیا۔

اس کے بعد بلوچستان کی نمایندگی کرتے ہوئے مسؤل تبلیغات دفتر قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام علی اصغر عرفانی صاحب نے بلوچستان میں شہید عارف حسینی کے دورہ جات اور انکے اثرات پہ روشنی ڈالی اور قائد شھید کی زندگی کے مختلف پہلو پر بھترین انداز میں تفصیلی گفتگو کی ۔

مسؤل اجرائی دفتر قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام مولانا سید علی حسین نقوی نے سندھ کی نمایندگی کرتے ہوئے افکار حسینی کی ترویج پر زور دیا اور قائد شھیدکی نورانی حالات زندگی اور علم وتقوی اور پر ھیز گاری اور قائد کی عظیم شھادت کا تذکرہ کیا اس کے بعد الاسوہ کے مسوول فرھنگی حجت الاسلام مولانا شاکر علی نے عرصہ حیات شہید عا ر ف کو چار حصوں میں تقسیم کرتے ہوئےپہلی 28 سالہ زندگی کو بیان کیا اور 3 سوال سامعین کو مطرح کرکے صحیح جواب دینے والوں کو انعامات سے نوازا گیا آخر میں زیارت کے بعد نیاز تقسیم کی گئی۔
یہ پروگرام روز شہادت شہید حسینی تک جاری رہے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20470