وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت السلام والمسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے برادر پڑوسی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو منصب صدارت کا حلف اٹھانے اور اپنا عہدہ سنبھلانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ ابراہیمی رئیسی کوعہدہ صدارت کا حلف اٹھانے پر دل سےگہرائی سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ان کے دور صدارت میں پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات میں مذید استحکام آئے گا اور اس رشتے کے خلاف سازشوں میں مصروف عناصر کو شکست ہوگی۔