7

شہید استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کے مانند چبھتتے تھے،پاراچنار میں شہید قائد کی برسی شہید سے خطاب

  • News cod : 20659
  • 06 آگوست 2021 - 9:08
شہید استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کے مانند چبھتتے تھے،پاراچنار میں شہید قائد کی برسی شہید سے خطاب
شہید استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کے مانند چبھتتے تھے، لہذا اسی وجہ سے انہیں راستے سے ہٹایا گیا، شہید کا راستہ آج بھی زندہ ہے اور ہم اسے ہرگز نہیں چھوڑیں گے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاراچنار میں شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی تینتسویں برسی شہید کے مزار پر انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی، اس موقع پر تحریک حسینی پاراچنار کی جانب سے اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق سینیٹر اور بزرگ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحیسنی، شہید قائد کے فرزند علامہ سید علی الحسیین، تحریک حسینی کے صدر مولانا عابد حسین جعفری، ڈاکٹر سید حسین جان سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں عوام اور تنظیمی کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی نے پاکستان میں تشیع کو طاقتور کیا، اتحاد بین المسلمین کیلئے عملی کردار ادا کیا، شہید استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کے مانند چبھتتے تھے، لہذا اسی وجہ سے انہیں راستے سے ہٹایا گیا، شہید کا راستہ آج بھی زندہ ہے اور ہم اسے ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20659