9

عزاداری میں پولیس کی مداخلت قابل مذمت، پنجاب کو پولیس اسٹیٹ نہ بنایا جائے، علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 21167
  • 16 آگوست 2021 - 17:37
عزاداری میں پولیس کی مداخلت قابل مذمت، پنجاب کو پولیس اسٹیٹ نہ بنایا جائے، علامہ سبطین سبزواری
شیعہ علما ءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدرسبزواری نے عزاداری میں پولیس کی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ پنجاب کو پولیس اسٹیٹ نہ بنایا جائے۔ پولیس میں موجود متعصب عناصر کالعدم ناصبی گروہ کے کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما ءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدرسبزواری نے عزاداری میں پولیس کی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ پنجاب کو پولیس اسٹیٹ نہ بنایا جائے۔ پولیس میں موجود متعصب عناصر کالعدم ناصبی گروہ کے کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔گھروںکے اندر ہونے والی مجالس میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ یہ کام تو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج بھی نہیں کرتی۔کیا پنجاب میں قانون نافذ کرنے والا کوئی ہے؟ وزیر اعلیٰ پنجا ب، وزیر قانون ، اور آئی جی پنجاب پولیس کی عزاداری میں مداخلت کا نوٹس لے۔ ہمیں کنٹینر لگا کر اور سنگینوں کے سائے میں بھی عزاداری قبول نہیں۔ غیر ضروری سکیورٹی کو ہٹایا جائے۔گذرنے والوںکے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا جعفر عباس نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کی سپیشل برانچ پنجاب میں بدامنی پیدا کررہی ہے۔مجالس اور جلوسوں کی رپورٹنگ میں بددیانتی کی جاتی ہے۔ اوقات اور روٹ غلط لکھے جاتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانیان مجالس کے بھی رپورٹ پر دستخط لئے جائیں اور ایک کاپی انہیں دی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ عزاداری سید الشہداءملت جعفریہ کی پہچان ہے، اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔عزاداری ہماری پہچان ہے،جسے ہر صورت جاری رکھیں گے۔ عزاداری سے یزیدیت کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یزیدی عناصر کو عزاداری سے ہونے والی تکلیف کاہمیں ادراک ہے لیکن پولیس کے خارجی ایجنڈے پر چلنا خطرنا ک ہوگا،ایسے مضحکہ خیز اور غیر قانونی واقعات رونما ہونے سے شیعہ عوام کے صبر کاپیمانہ لبریز ہورہا ہے۔ حکومت ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور نہ کرے۔ افسوسناک بات ہے کہ لائسنسی جلوسوں اور مجالس کو روکا جا رہا ہے۔ اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں علم لگانے میں رکاوٹیںڈالی گئیں، محمود کوٹ مظفر گڑھ میں سالہا سال سے جاری مجلس عزا کے انعقاد پر ایف آئی آرز کاٹی جارہی ہیں، ڈی سی لودھراں نے یکم سے 9 محرم کو مجالس کے انعقاد کو روکنے کا حکم نامہ جاری کرکے دشمنی اہل بیت کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ کوٹ چھٹہ ضلع ڈیرہ غازی خان میںبانی مجلس کو مذاکرات کے بہانے بلو ا کر ڈی پی او نے گرفتار کروادیا ۔ننکانہ صاحب میں سالہاسال سے جاری مجلس عزا کو صرف سات منٹ کرنے کی اجازت دی گئی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21167