52

ایمان کے ساتھ عمل صالح ،انسان کے خسارے کو فائدے میں بدل دیتا ہے، علامہ محمد افضل حیدری

  • News cod : 21286
  • 20 آگوست 2021 - 15:14
ایمان کے ساتھ عمل صالح ،انسان کے خسارے کو فائدے میں بدل دیتا ہے، علامہ محمد افضل حیدری
علامہ محمد افضل حیدری کا کہنا تھا کہ قرآن میں جن مقامات پر بھی صاحبان ایمان کا ذکر کیا گیا ہے وہاں یہ نہیں کہا گیا کہ صرف ایمان کافی ہے؛ بلکہ علی والوں کا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن ہمیں ایمان کے ساتھ ساتھ عمل صالح کا بھی درس دیتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد مسجد و امام بارگاہ الصادق ٹرسٹ جی 9/2 میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کا کہنا تھا کہ قرآن میں جن مقامات پر بھی صاحبان ایمان کا ذکر کیا گیا ہے وہاں یہ نہیں کہا گیا کہ صرف ایمان کافی ہے؛ بلکہ علی والوں کا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن ہمیں ایمان کے ساتھ ساتھ عمل صالح کا بھی درس دیتا ہے۔
امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام ؑ کا شیعہ ہونے کے لئے ضروری ہے کہ تیرا دل بھی اللہ تعالیٰ کی گواہی دے ، تیری زبان بھی اس کی گواہی دے، تیرا دل بھی توحید کا اقرار کرے ، زبان بھی اقرار کرے اور کبھی زبان سے اقرار ممکن نہ ہو تو تیرا کردار بتادے کہ تو علی والا ہے۔
ایمان کے بغیر عمل صالح آخرت میں نجات کا باعث نہیں بن سکتا۔ کافر لوگ نیک عمل بجا لاتے ہیں لیکن ان کے اعمال ایمان کی صفت سے خالی ہیں، اس لئے یہ اعمال ، عمل صالح نہیں کہلائیں گے جو ان کی نجات کا باعث بنیں۔
عمل صالح اس عمل کو کہا جاتا ہے جس عمل کا محرک، اللہ پر ایمان اور قربتا الی اللہ ہو۔ اگر وہ عمل قربتا الی اللہ نہیں ہے اوراللہ پر ایمان نہیں ہے تو وہ عمل صالح نہیں ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21286