10

شہید سلیمانی کے خون نے امریکہ کی ہیبت کو ختم کردیا، ایرانی سپیکر قومی اسمبلی

  • News cod : 2143
  • 23 سپتامبر 2020 - 14:49
شہید سلیمانی کے خون نے امریکہ کی ہیبت کو ختم کردیا، ایرانی سپیکر قومی اسمبلی

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ […]

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے خون نے امریکہ کی ہیبت کو ختم کردیا اور انقلاب اسلامی کے دوسرے گام میں ملک سے مغربی رجحانات کا خاتمہ ہوجائےگا۔

قالیباف نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب شہداء، جاں نثاروں اور جانبازوں کے مدیون ہیں ۔ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ میں فتح المبین کارروائی میں چذابہ کے محاذ پر تھا جنگ شدید اور عروج پر تھی اور میں نے پہلی بار شہید قاسم سلیمانی کو اس محاذ پر دیکھا اور بیت المقدس کارروائی ميں شہید قاسم سلیمانی کے ساتھ میری کافی آشنائي ہوگئی تھی۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ دفاع مقدس کے بعد میں تہران میں مشغول ہوگیا اور شہید سلیمانی کرمان میں مصروف ہوگئے لیکن ہمارا ربطہ برقرار رہا۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ شہید سلیمانی دفاع مقدس کے ایک مؤثر کمانڈر تھے اور جنگ کے دوران ان کی شخصیت نمایاں ہوئی۔ شہید سلیمانی 63 سال کی عمر میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے جنگ کے دوران ان کی عمر صرف 25 سال تھی۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ وہ 20 سال سے زائد عرصہ تک القدس بریگیڈ کے سربراہ رہے اور اس دوران انھوں نے اہم کارنامے رقم کئے اور خطے میں دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔

شہید حاج قاسم سلیمانی نے 20 سال تک خطے میں امریکہ کو زمین سے لگائے رکھا ، شہید سلیمانی مخلص ، مؤمن اور شجاع کمانڈر تھے ان کا اللہ تعالی کی ذات پر کامل ایمان اور یقین تھا۔ شہید سلیمانی کے ہر کام میں اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی مد نظر ہوتی تھی۔ ان کا ہر قدم اسلام اور مسلمانوں کی سرافرازی اور سربلندی کے لئۓ تھا شہید سلیمانی نے ملک اور قوم کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

شہید سلیمانی کے خون نے امریکہ کی ہیبت کو ختم کردیا اور انقلاب اسلامی کے دوسرے قدم میں ملک سے مغربی رجحانات کو بھی ختم کردیا جائےگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2143