12

دنیا میں بڑھتی ہوئی بے چینی بد نظمی اور فرقہ پرستی حکمرانوں کی غلط خارجہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے، علامہ وحیدی

  • News cod : 2146
  • 23 سپتامبر 2020 - 15:24
دنیا میں بڑھتی ہوئی بے چینی بد نظمی اور فرقہ پرستی حکمرانوں کی غلط خارجہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے، علامہ وحیدی
حوزہ ٹائمز|امام جمعہ کانبرا علامہ اشفاق وحیدی نے آسٹریلیا میں ایک نجی ٹی وی چینل کے ایڈیٹر سے انٹرویو میں کہا کہ امارات اور بحرین کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنانا خطے میں امن امان کو خراب کرنے کے مترادف ہے جس پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے، ایسے معاہدے سے دھشت گردی اور ریاستوں میں قتل عام میں اضافہ ہوگا. 

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ کانبرا علامہ اشفاق وحیدی نے آسٹریلیا میں ایک نجی ٹی وی چینل کے ایڈیٹر سے انٹرویو میں کہا کہ امارات اور بحرین کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنانا خطے میں امن امان کو خراب کرنے کے مترادف ہے جس پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے، ایسے معاہدے سے دھشت گردی اور ریاستوں میں قتل عام میں اضافہ ہوگا.

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ عراق فلسطین یمن بحرین افغانستان پاکستان کشمیر میں دھشت گردی اور بے گناہ اور معصوم بچوں کے قتل میں اسرائیل اور سعودی جیسے قوتیں ملوث ہیں.

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ اس وقت انسان دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے دنیا کے کسی ملک میں قتل عام کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو آواز بلند کرنا چائے اور جو قوتیں ملوث ہیں ان کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمات درج کیے جائیں تاکہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2146