8

پاک، افغان سرحد پر صورتحال ہمارے کنٹرول میں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • News cod : 21568
  • 28 آگوست 2021 - 12:35
پاک، افغان سرحد پر صورتحال ہمارے کنٹرول میں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان کی مسلح افواج نے اندازہ لگایا تھا کہ حالات کس طرح بدلنے جا رہے ہیں اور عدم استحکام کا امکان ہے

وفاق ٹائمز، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت کا خاتمہ سب کی امیدوں کے برعکس تھا۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال اور ہمیں درپیش قومی سلامتی کے مسائل اور ہر قسم کے عدم استحکام سے نمٹ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے سب ہی کو معلوم ہے، امریکا اور نیٹو افواج کا انخلاء پہلے سے طے شدہ تھا، پاکستان نے پہلے ہی افغانستان سرحد کے تحفظ کے لیے اقدامات کر دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحد محفوظ اور مستحکم ہونے کے مثبت اثرات پڑوسی ملک پر بھی پڑیں گے۔ پڑوسی ملک میں ہونے والے واقعات کی ٹائم لائن دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 15 اگست سے قبل افغان نیشنل آرمی سے تعلق رکھنے والے کئی فوجی دو سے زائد مواقع پر پاکستان میں محفوظ راستے کی تلاش میں داخل ہوئے، کیونکہ وہ خوفزدہ تھے کہ ان کی پوسٹوں پر طالبان حملہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے اندازہ لگایا تھا کہ حالات کس طرح بدلنے جا رہے ہیں اور عدم استحکام کا امکان ہے، جس کی وجہ سے کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے فوجیوں کو اہم سرحدی گزرگاہوں پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 78 میں سے سترہ سرحدی گزرگاہوں کو نوٹیفائی کیا گیا تھا اور تمام غیر قانونی تجاوزات کو بند کر دیا گیا تھا، 15 اگست کے بعد ٹرمینلز اور سرحدی گزرگاہیں کھلی رکھی گئیں، قافلے بھی دونوں اطراف میں مسلسل آرہے اور جا رہے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21568