19

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے مولانا محمد عباس قمی مرحوم کی وفات پر تعزیت

  • News cod : 21689
  • 01 سپتامبر 2021 - 19:35
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے مولانا محمد عباس قمی مرحوم کی وفات پر تعزیت
مولانا محمد عباس قمی مرحوم کی رحلت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حجت الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر صاحب اور مرحوم کے فرزندان اور دیگر اقربا کو تعزیت پیش کی۔

وفاق ٹائمز، مولانا محمد عباس قمی مرحوم کی رحلت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حجت الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر صاحب اور مرحوم کے فرزندان اور دیگر اقربا کو تعزیت پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس المناک مصیبت کے موقع پر، ان کے شاگردوں اور اہل و عیال سمیت تمام عقیدت مندوں اور دوستوں سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم و مغفور کے درجات بلند فرمائے اور خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عنایت فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21689