6

بابائے قوم کے دانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے آج پاکستان میں مسلمان آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں، حجت الاسلام محمد حسین حیدری

  • News cod : 22332
  • 12 سپتامبر 2021 - 21:07
بابائے قوم کے دانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے آج پاکستان میں مسلمان آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں، حجت الاسلام محمد حسین حیدری
انہوں نے کہا کہ آج پاکستانیوں کو آزادی کے جو لمحات میسر ہیں وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اور بے لوث قیادت ہی کا قیمتی ثمر ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،یوم وفات بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی مناسبت سے صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے کہا کہ بابائے قوم کے دانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے آج مسلمان آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے دوقومی نظریے کی اساس پر حصول پاکستان کی تحریک  شروع کی تو تصور ’’پاکستان‘‘ میں اسلام کو بنیادی حوالہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستانیوں کو آزادی کے جو لمحات میسر ہیں وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اور بے لوث قیادت ہی کا قیمتی ثمر ہیں۔

مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کروڑوں مسلمانان برصغیر کو ایک جھنڈے تلے جمع کیا اور دو قومی نظریہ کے تحت اسلام کے بنیادی اصولوں کے مطابق قرآن و سنت کی روشنی میں اپنی زندگی بسر کرنے کے لیے ایک علحیدہ ریاست کے حصول کا جزبہ پیدا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22332