6

آیت اللہ حسن زادہ آملی کے ارتحال سے عالم اسلام ایک عظیم علمی سرمایہ سے محروم ہوگیا، جامعہ روحانیت بلتستان

  • News cod : 22850
  • 26 سپتامبر 2021 - 21:47
آیت اللہ حسن زادہ آملی کے ارتحال سے عالم اسلام ایک عظیم علمی سرمایہ سے محروم ہوگیا، جامعہ روحانیت بلتستان
مرحوم کی علمی و ملی خدمات ملت اسلامیہ کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں ان کی ان خدمات کو تاریخ کے سنہری باب میں لکھا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے کہا ہے کہ آیت اللہ حسن زادہ آملی کے ارتحال سے عالم اسلام ایک عظیم علمی سرمایہ سے محروم ہوگیا، مرحوم کی علمی و ملی خدمات ملت اسلامیہ کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں ان کی ان خدمات کو تاریخ کے سنہری باب میں لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ایسی عظیم شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں جو ملت کی فکری و علمی تربیت کا عظیم کارنامہ انجام دیتے ہیں جن کے اثرات ملت کے جوانوں ، علمی حلقوں اور عام معاشرہ میں بہت دیر تک باقی رہتے ہیں۔

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ آیت اللہ حسن زادہ آملی نے عصر حاضر میں اسلام کی بنیادوں کی حفاظت کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22850