10

ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

  • News cod : 23324
  • 10 اکتبر 2021 - 10:14
ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے
پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتہائی اہم کردار تھا۔ مئی 1998 میں پاکستان نے بھارتی ایٹم بم کے تجربے کے بعد کامیاب تجربہ کیا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان میں 26 اگست کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ بعد ازاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو تشویشناک حالت کے باعث کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری ہسپتال کے کوویڈ وارڈ میں داخل کردیا گیا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم کی خواہش تھی کہ ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں پڑھائی جائے، اور ان کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے محسن پاکستان کی نماز جنازہ دوپہر 3 بجے فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جب کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نماز جنازہ پڑھائیں گے۔
پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتہائی اہم کردار تھا۔ مئی 1998 میں پاکستان نے بھارتی ایٹم بم کے تجربے کے بعد کامیاب تجربہ کیا۔ بلوچستان کے شہر چاغی کے پہاڑوں میں ہونے والے اس تجربے کی نگرانی ڈاکٹر قدیر خان نے ہی کی تھی۔ انہوں نے 150 سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین بھی لکھے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23324