5

قندوز میں شیعیان اہل بیت (ع) کے قتل عام کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے، آیت اللہ فاضل لنکرانی

  • News cod : 23441
  • 12 اکتبر 2021 - 16:16
قندوز میں شیعیان اہل بیت (ع) کے قتل عام کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے، آیت اللہ فاضل لنکرانی
حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین (اساتذہ کی انجمن) کے ممبر نے مزید کہا: افغانستان میں حاکم گروہ بھی شیعیان اہل بیت علیہم السلام کے قتل کی ذمہ دار ہے کیونکہ یہ گروہ زور اور دھونس کے ذریعہ افغانستان میں برسر اقتدار میں آیا ہے اور ہمیں معلوم نہیں کہ ان کے اقتدار حاصل کرنے کی کون سی شرعی اور عقلی دلیل ہے۔ اگرچہ اس قتل عام کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے اور اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس قتل عام میں کوئی اور ہاتھ شامل ہے تو وہ غلط فکر کر رہا ہے۔

وفاق ٹائمز، آیۃ اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے اپنے درس خارج کے ابتداء میں افغانستان کے شہر قندوز میں جامعہ مسجد سید آباد میں المناک سانحہ کہ جس میں بہت زیادہ شیعیان اہلبیت علیہم السلام شہید اور زخمی ہوئے تھے، کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم خود کو اس مصیبت میں شریک سمجھتے ہیں کیونکہ یہ صرف یہ افغانستانی شیعہ ہی کی نہیں بلکہ عالم اسلام کی مصیبت ہے۔ اب طلباء، مسلمانوں اور شیعوں کی پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ اس قسم کے واقعات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کریں۔

مرکز فقہی ائمہ اطہار علیہم السلام کے سرپرست نے اس المناک واقعے پر افسوس اور شیعیانِ افغانستان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اس غیر انسانی جرائم کا اصلی مقصر امریکہ ہے کیونکہ دہشت گرد گروہ داعش کو وجود میں لانے والے امریکہ اور اسرائیل ہیں اور اس گروہ نے کھلے عام اس دہشتگردی کا اعتراف کیا ہے اور سابقہ امریکی حکمران اس بات کا اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ گروہ داعش کو ہم نے وجود میں لایا ہے اور اب بھی گروہ افغانستان اور دیگر جگہوں میں اس گروہ کے پاس جو وسائل موجود ہیں وہ امریکہ اور اسرائیل نے گروہ داعش کو فراہم کئے ہیں۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین (اساتذہ کی انجمن) کے ممبر نے مزید کہا: افغانستان میں حاکم گروہ بھی شیعیان اہل بیت علیہم السلام کے قتل کی ذمہ دار ہے کیونکہ یہ گروہ زور اور دھونس کے ذریعہ افغانستان میں برسر اقتدار میں آیا ہے اور ہمیں معلوم نہیں کہ ان کے اقتدار حاصل کرنے کی کون سی شرعی اور عقلی دلیل ہے۔ اگرچہ اس قتل عام کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے اور اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس قتل عام میں کوئی اور ہاتھ شامل ہے تو وہ غلط فکر کر رہا ہے۔

مرکز فقہی ائمہ اطہار علیہم السلام کے سرپرست نے کہا: صرف شیعہ نہیں بلکہ اسلام کو نابود کرنے کے لیے گروہ داعش کو وجود میں لایا گیا ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ گروہ داعش کے افراد جب عراق میں داخل ہوئے تو انہوں نے دیگر مذاہب کے پیروکار مرد و خواتین کو بھی بے دردی سے قتل کیا۔ یہ گروہ اسلام کا جھوٹا دعویدار ہے۔ یہ گروہ اسلام کے نام پر بچوں کو قتل کرتا ہے۔ یہ کیسے مسلمان ہیں جو خدا کے گھر میں مسلمانوں کو حالت نماز میں قتل کرتے ہیں؟۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23441