7

ہم مسجد الاقصی کو آزاد کرائیں گے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 23495
  • 13 اکتبر 2021 - 15:02
ہم مسجد الاقصی کو آزاد کرائیں گے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی
حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں علماء فلسطین پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ نجف اشرف پہلے کی طرح ہمیشہ فلسطین کے ساتھ رہے گا اور ان شاء اللہ ہم مسجد اقصی کو آزاد کرائیں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں علماء فلسطین پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ نجف اشرف پہلے کی طرح ہمیشہ فلسطین کے ساتھ رہے گا اور ان شاء اللہ ہم مسجد اقصی کو آزاد کرائیں گے۔

انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز آیت قرآنی ’’ إِنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوا۟ وَّٱلَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ‘‘سے کیااور جہاد کی اہمیت کے متعلق حکم الٰہی بیان فرماتے ہوئے کہا کہ جہاد کا انحصار صرف جہاد بالسیف میں نہیں ہے بلکہ اس کا انطباق ہمارے اعمال ،ہمارے سلوک ،ہمارے افعال سب پر ہوتا ہے اس لیے کہ جہاد کا مطلب یہ ہے کہ اوامر الٰہی کی پابندی کی جائے اور نواہی سے بچا جائے اور اپنے نفس کو شریعت کے ڈھانچے میں ڈھالا جائے اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ پوری کوشش کریں اور شانہ سے شانہ ملا کر اس طرح رہیں کہ ان کے افعال اور سلوک ان کے مسلمان ہونے کی گواہی دیں۔

آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے کہا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے رسول اکرم ؐ اور ان کی امت سے مدد کا وعدہ فرمایا ہے ہوہی نہیں سکتا کہ اللہ، رسول اللہ ؐ اور ان کی امت کو تنہا چھوڑ دے انہوں نے مزید کہاکہ’’ان شاء اللہ مسجد اقصی ٰ کو ہم آزاد کرائیں گے اور نجف اشرف پہلے کی طرح ہمیشہ فلسطین کے ساتھ رہے گا۔

مرجع عالیقدر ؎ نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق پر بیان کیا کہ یہ ضروری ہے اور اس کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے پاس رسول اللہ ؐ، ان کے اہل بیت علیہم السلام اور خاص کر حضرت امام علی علیہ السلام اساسی و بنیادی کردار ہیں اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق میں مشترک عامل ہیں اس لیے کہ ان کی عظمت و منزلت پر مسلمانوں میں اختلاف نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسلام کے دامن سے متمسک ہونا ایسا شرف ہے کہ جس کی کوئی مثال نہیں ہے۔

مرجع عالیقدر نے مزید کہاکہ مسلمانوں کوخود کو حضرت امام حسین علیہ السلام سے مرتبط رکھنا چاہیے اس لیے کہ وہ عزت و شرف و کرامت کا عظیم مدرسہ ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23495