16

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ کے نام تعزیتی خط

  • News cod : 23504
  • 13 اکتبر 2021 - 15:33
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ کے نام تعزیتی خط
صدر وفاق المدار س الشیعہ اورپرنسپل جامعتہ المنتظر آیت اللہ حافظ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ محترمہ ہنرینہ خان اور بیٹیوں کے نام تعزیتی خط میں فخرِ قوم و ملت محسن پاکستان کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے اور کہا ہے کہ فقط آپ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے اس عظیم محسن اور بے مثال ہیرو کے فراق میں سوگوارہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، صدر وفاق المدار س الشیعہ اورپرنسپل جامعتہ المنتظر آیت اللہ حافظ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ محترمہ ہنرینہ خان اور بیٹیوں کے نام تعزیتی خط میں فخرِ قوم و ملت محسن پاکستان کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے اور کہا ہے کہ فقط آپ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے اس عظیم محسن اور بے مثال ہیرو کے فراق میں سوگوارہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی تعلیمات میں عِلم اور اہل ِعِلم کی بیان کی گئی عظمت و فضیلت مروجہ معنوں میں دینی علوم و علماءکیلئے ہی مخصوص نہیں بلکہ ہر وہ علم جو انسانیت ، ملک و ملت کیلئے مفید ہو وہ بھی دینی علوم کا حصہ ہے۔

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا ڈاکٹر عبدالقدیر خان رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے علم سے نہ صرف وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنا دیا بلکہ پورے عالَمِ اسلام کے دفاع و سلامتی کیلئے ناقابل ِ فراموش کارنامہ انجام دیا ۔ان گرانقدر کارناموں کاعنداللہ عظیم اجر و ثواب ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج فقط آپ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے اس عظیم محسن اور بے مثال ہیرو کے فراق میں سوگوار ہے۔انہوں نے دُعا کی کہ خداوند متعال مرحوم سائنسدان کے درجات بلند فرمائے ،ان کی عظیم خدمات پراجرِ عظیم اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23504