15

جامعہ المنتظر کے علماءکی طرف سے جلو س عید میلادالنبی کا استقبال

  • News cod : 23982
  • 21 اکتبر 2021 - 13:32
جامعہ المنتظر کے علماءکی طرف سے جلو س عید میلادالنبی کا استقبال
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اورجامعہ المنتظر کے مہتم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے دیگر علماءکے ہمراہ ماڈل ٹاون میںسی بلاک سے برآمد ہونے والے جلوس کا ایچ بلاک بس اسٹاپ پر استقبال کیا ۔سید کلیم الرحمن ترمذی عرف گوگی شاہ کی قیادت میں شرکا ئے جلوس کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

علامہ افضل حیدری کے ہمراہ مولانا محمد باقر گھلو،مولانا شبیر حسین نجفی ،مولانا ضیاءالحسن نقوی، مولانا لال حسین قمی اور دیگر بھی شامل تھے۔جلوس کے شرکاءکی دودھ اورجوس کی سبیل، پٹھورے، اور نان حلیم سے تواضع بھی کی گئی۔اس موقع پر اتحاد امت کے لیے دعائیں بھی کی گئیں ۔سید کلیم الرحمن نے جامعة المنتظر کی طرف سے عید میلادالنبی جلوس کے استقبال پر شکریہ ادا کیا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23982