11

حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی (دامت برکاتہ)

  • News cod : 24698
  • 01 فوریه 2021 - 14:33
حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی (دامت برکاتہ)
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی صاحب پاکستان کے مرکزی شیعہ دینی درسگاہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے پرنسپل ہونے کے علاوہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور وفاق علماء شیعہ پاکستان کے سرپرست ہیں۔ آپ استاد العلماء علامہ سید محمد یار شاہ صاحب قدس سرہ اور محسن ملت علامہ سید صدر حسین نجفی صاحب اعلی اللہ مقامہ کے خاندانی اور علمی و روحانی وارث ہیں۔

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی صاحب پاکستان کے مرکزی شیعہ دینی درسگاہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے پرنسپل ہونے کے علاوہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور وفاق علماء شیعہ پاکستان کے سرپرست ہیں۔ آپ استاد العلماء علامہ سید محمد یار شاہ صاحب قدس سرہ اور محسن ملت علامہ سید صدر حسین نجفی صاحب اعلی اللہ مقامہ کے خاندانی اور علمی و روحانی وارث ہیں۔آپ چونکہ سات، آٹھ سال استاذ العماء سے تقریبا سارے مروجہ دروس اچھی طرح پڑھ کر لاہور آئے تھے، لہٰذا اگلے ہی سال 1958 ءمیں علامہ صفدر حسین نجفی نے آپ کو فقہ و اصول کی تعلیم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ تدریس کرنے کا حکم دیا۔ چنانچہ 1958 ء سے لے کر 1963ء تک صرف، نحو، معانی و بیان اور منطق و فلسفہ کی سب کتابوں کی تدریس آپ نے فرمائی ۔ سولہ ، سترہ سال سے لے کر بیس اکیس سال کی عمر میں آپ نے درسی نصاب کی تمام ابتدائی کتب سے لے کر متوسط و نہائی کتب بشمول مختصر المعانی، مطول، سلم العلوم اور قاضی حمد اللہ تک کی با ضابطہ تدریس فرمائی۔ آپ کے اسی زمانہ تدریس کے دوران کئی با صلاحیت استفادہ کنندگان، اندرون و بیرون ملک اعلی ترین علمی مراتب و مدارج پر فائز ہوئے۔

 

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24698