14

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا ہنگو اور کوہاٹ کا دورہ

  • News cod : 24932
  • 03 نوامبر 2021 - 1:38
علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا ہنگو اور کوہاٹ کا دورہ
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی اور دیگر علمائے نے ان سے ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملک کے نامور خطیب اہلبیت (ع) علامہ سید شہشاہ حسین نقوی نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ اور ہنگو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی اور دیگر علمائے نے ان سے ملاقات کی، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے علاقہ بنگش میں مختلف مقامات پر پروگرامز میں شرکت کی، علاقہ کے عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24932