7

متحدہ عرب امارات کا اسرائيل کے لئے روزانہ پروازیں شروع کرنےکا اعلان

  • News cod : 25001
  • 05 نوامبر 2021 - 13:35
متحدہ عرب امارات کا اسرائيل کے لئے روزانہ پروازیں شروع کرنےکا اعلان
اماراتی ایئر لائن کے منیجر کا کہنا ہے کہ 6 دسمبر کو پہلی پرواز اسرائیل میں اترے گی۔ ادھراسرائیل کی ایئرلائن بھی دونوں ممالک کےدرمیان ریگولر پروازیں شروع کررہی ہیں۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد یہودیوں کی امارات میں آمد و رفت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن نے دبئی اور غاصب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے لیے اگلے ماہ سے روزانہ پروازیں شروع کرنےکا اعلان کردیا ہے۔ اماراتی ایئر لائن کے منیجر کا کہنا ہے کہ 6 دسمبر کو پہلی پرواز اسرائیل میں اترے گی۔ ادھراسرائیل کی ایئرلائن بھی دونوں ممالک کےدرمیان ریگولر پروازیں شروع کررہی ہیں۔ امارات اور غاصب اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد یہودیوں کی امارات میں آمد و رفت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے اسلام اور فلسطینی مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25001