15

علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات

  • News cod : 25262
  • 11 نوامبر 2021 - 13:55
علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات کی۔

وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی ، علامہ محمد رمضان توقیر صاحب، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شریک تھے، وفد نے قومی ملی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25262