7

شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ تبلیغات کے سربراہ کی علامہ عارف واحدی سے ملاقات

  • News cod : 25464
  • 17 نوامبر 2021 - 13:13
شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ تبلیغات کے سربراہ کی علامہ عارف واحدی سے ملاقات
معاشرے کی اصلاح اور جوانوں کی تربیت کے لئے یہ شعبہ انتہائی اھمیت کا حامل ھے معاشرے میں اخلاق اسلامی کو غالب کرنے کے لئے ھمیں مدارس،مساجد اور امامبارگاہوں کو بہتر انداز میں فعال کرنے کی ضرورت ھے،

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے شعبہ تبلیغات کے سربراہ جناب مولانا سید اظہر عباس شیرازی نے مرکزی نائب صدر جناب علامہ عارف حسین واحدی کی رھائشگاہ پر ان سے تفصیلی ملاقات کی-ان کو شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی- اور اس شعبہ کو فعال کرنے کے لئے مشاورت کی علامہ عارف واحدی نے ان کو مرکز میں یہ ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اپنے تعاون کا مکمل یقین دلاتے ھوئے کہا کہ معاشرے کی اصلاح اور جوانوں کی تربیت کے لئے یہ شعبہ انتہائی اھمیت کا حامل ھے معاشرے میں اخلاق اسلامی کو غالب کرنے کے لئے ھمیں مدارس،مساجد اور امامبارگاہوں کو بہتر انداز میں فعال کرنے کی ضرورت ھے،بچوں،نوجوانوں اور جوانوں کی بہتر عقیدتی،اخلاقی اور تعلیمی تربیت کے لئے ان مراکز کا معاشرے میں بڑا کردار ھے معاشرے میں محراب اور منبر ہی تربیت کے لئے محور کی حیثیت رکھتے ھیں ھم جتنی زیادہ توجہ اس طرف دیں گے اپنے مبارک اہداف میں کامیابی کا حصول یقینی ھو گا-

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25464