8

صوبۂ خوزستان میں نمائندۂ ولی فقیہ کی موجودگی میں طالبات کی لکھی گئی22 کتابوں کی تقریبِ رونمائی منعقد

  • News cod : 25683
  • 23 نوامبر 2021 - 10:16
صوبۂ خوزستان میں نمائندۂ ولی فقیہ کی موجودگی میں طالبات کی لکھی گئی22 کتابوں کی تقریبِ رونمائی منعقد
تفصیلات کے مطابق،اہواز خوزستان میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی فرد کی موجودگی میں حوزہ علمیہ خواہران خوزستان کی طالبات کی لکھی گئی 22 کتابوں کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،خوزستان میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے کی موجودگی میں حوزہ علمیہ خواہران میں زیر تعلیم طالبات کی جانب سے لکھی گئی 22 نئی کتابوں کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق،اہواز خوزستان میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی فرد کی موجودگی میں حوزہ علمیہ خواہران خوزستان کی طالبات کی لکھی گئی 22 کتابوں کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔
صوبۂ خوزستان میں حوزہ علمیہ خواہران کے شعبۂ تحقیق کی ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ خانم اشرفی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان طالبات کی علمی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ آثار 20 طالبات کی علمی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواہران طالبات کے یہ علمی آثار عقائد، اخلاقیات، فقہ اور ادبیات کے مختلف شعبوں میں زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منتشر ہو چکے ہیں۔
تقریب سے خوزستان میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے خطاب کرتے ہوئے باشعور اور تعلیم یافتہ طالبات کی علمی کاوشوں کو سراہا اور خواہران طالبات پر اسلامی طرز زندگی کو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں فروغ دینے کے لئے کتابوں اور مضامین کی تصنیف و تالیف کی ضرورت پر زور دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25683