7

آیت اللّٰہ حافظ ریاض حسین نجفی کا زہرا اکیڈمی کا دورہ

  • News cod : 25788
  • 27 نوامبر 2021 - 12:33
آیت اللّٰہ حافظ ریاض حسین نجفی کا زہرا اکیڈمی کا دورہ
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے وفد کے ہمراہ زہرا اکیڈمی کراچی کا دورہ کیا اور علمائے کرام سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے وفد کے ہمراہ زہرا اکیڈمی کراچی کا دورہ کیا اور علمائے کرام سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق،وفد میں حجۃ الاسلام والمسلمین قاضی فیاض حسین نقوی،علامہ مرید نقوی اور مولانا مہدی حسن شامل تھے.

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا زہرا اکیڈمی پہنچے پر علامہ حسین مرتضیٰ نقوی اور حجۃالاسلام والمسلمین علامہ شبیر حسن میثمی،حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا غلام محمد سلیم ،حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمد رضا داودانی،حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ذاکر مدبر،حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا جعفر سبحانی،حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا بدرالحسنین عابدی،حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا اظہر زیدی، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سجاد قائمی اور حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا فیاض حسین مطہری نے پرتباک استقبال کیا.

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے تلاوت قران، نماز اور اخلاق اھلبیت علیہم السلام کو رائج کرنے کے لئے علماء اور خطباء پر زور دیا اور تاکید کی کہ ہمارے ہاں توحید کا بہت زیادہ تذکرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے آخر میں تمام علماء اور بالخصوص علامہ شبیر حسن میثمی اور ان کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان توفیقات میں مزید اضافے کے لئے بارگاہِ ایزدی میں دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25788