8

آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی کی موجودگی میں کراچی میں اتحاد تنظیمات مدارس کا اجلاس منعقد

  • News cod : 25865
  • 29 نوامبر 2021 - 10:02
آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی کی موجودگی میں کراچی میں اتحاد تنظیمات مدارس کا اجلاس منعقد
اجلاس میں شریک علماء کرام نے خطاب میں اتحادیہ تنظیمات مدارس کے سینئر رکن مرحوم علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی متحرک دینی،سماجی اور سیاسی شخصیت تھے،جن کی قومی و ملی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔علامہ کی وفات نہ صرف ان کے خانوادے کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے بلکہ ملی و قومی سطح پر بھی ایک عظیم نقصان ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں اتحاد تنظیمات مدارس کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی،سیئنر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی،علامہ افضل حیدری سمیت وفاق المدارس کے چاروں سربراہان اور نمائندے شریک تھے۔

اجلاس میں شریک علماء کرام نے خطاب میں اتحادیہ تنظیمات مدارس کے سینئر رکن مرحوم علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی متحرک دینی،سماجی اور سیاسی شخصیت تھے،جن کی قومی و ملی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔علامہ کی وفات نہ صرف ان کے خانوادے کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے بلکہ ملی و قومی سطح پر بھی ایک عظیم نقصان ہے۔

شرکاء نے آخر میں اجلاس میں موجود علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کے فرزند ارجمند مہدی نقوی کو تعزیت پیش کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی.

تفصیلات کے مطابق، اس اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال اور ملک میں موجود دینی مدارس کے مشکلات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25865