14

محسن ملت علامہ سید صفدر نجفیؒ ملت اسلامیہ کے عظیم سرمایہ تھے، علامہ سید مرید نقوی

  • News cod : 26062
  • 04 دسامبر 2021 - 10:25
محسن ملت علامہ سید صفدر نجفیؒ ملت اسلامیہ کے عظیم سرمایہ تھے، علامہ سید مرید نقوی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی علامہ صفدر نجفی، قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان مفتی جعفر حسین مرحوم کے ساتھ نائب صدر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں، اور ان کی وفات کے بعد علامہ عارف حسین الحسینی شہید کی قیادت سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ ان کے شاگرداس وقت دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات اور سیرت محمد و آل محمد کے فروغ میں کردار ادا کررہے ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہاکہ محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی مرحوم معاشی و سماجی مشکلات اور نامساعد حالات کے باوجودمحنت ،لگن اور جانفشانی سے وطن عزیز نے اور بیرون ملک دینی مراکز، سماجی و فلاحی خدمات کے موسس و مربی کی حیثیت سے گراں قدر خدمات انجام دینے والی نابغہ روزگار شخصیت تھے جنہوں نے عوام میں دینی فکر و شعور اجاگر کرنے کیلئے شب و روز کاوشیں کیں ،یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے نام اور کام کی بدولت قوم و ملت کے محسن قرار پائے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ صفدر نجفی، قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان مفتی جعفر حسین مرحوم کے ساتھ نائب صدر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں، اور ان کی وفات کے بعد علامہ عارف حسین الحسینی شہید کی قیادت سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ ان کے شاگرداس وقت دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات اور سیرت محمد و آل محمد کے فروغ میں کردار ادا کررہے ہیں۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26062