5

لاہور میں بہت جلد عرفان و تصوف ریسرچ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا

  • News cod : 26186
  • 06 دسامبر 2021 - 14:21
لاہور میں بہت جلد عرفان و تصوف ریسرچ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا
اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر جعفر روناس اور ڈاکٹر اصغر زیدی کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ خانہ فرہنگ مولوی اسٹڈیز روم میں کتابیں اور مولوی شناسی کی دیگر ضروریات فراہم کرے گا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، لاہور میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر جعفر روناس نے گزشتہ ہفتہ جی سی یونیورسٹی لاہور کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور یونیورسٹی کے شعبۂ فارسی زبان و ادب کے سربراہ ڈاکٹر اقبال شاہد کے ہمراہ اس یونیورسٹی کی نئی عمارت میں ابوالحسن شازلی ریسرچ سنٹر کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق،رواں ماہ اس یونیورسٹی کے نئے کیمپس کے ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر میں مولوی اسٹڈیز روم کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداد اور وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری عمران کے توسط سے کیا جائے گا۔
مولوی تحقیق،مثنوی،ایران شناسی اور دیگر علمی پروگرام شازلی ریسرچ سینٹر کے مولوی اسٹڈیز سینٹر کی سرگرمیوں میں شامل ہوں گے۔

اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر جعفر روناس اور ڈاکٹر اصغر زیدی کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ خانہ فرہنگ مولوی اسٹڈیز روم میں کتابیں اور مولوی شناسی کی دیگر ضروریات فراہم کرے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ابوالحسن شازلی ریسرچ سنٹر لاہور کا افتتاح رواں سال مئی میں وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری عمران کے توسط سے کیا گیا تھا اور اس مرکز کا نام شیخ ابوالحسن شازلی سے لیا گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26186