13

روضہ حضرت عباس کی رپورٹ بابت قرآنی کورس برائے خواتین

  • News cod : 26230
  • 08 دسامبر 2021 - 11:08
روضہ حضرت عباس کی رپورٹ بابت قرآنی کورس برائے خواتین
امتحانی کمیٹی کی رکن معصومه غلام حیدر کا کہنا تھا: کمیٹی نے امتحان لیا جسمیں شہر کے بارہ حافظات خواتین شریک تھیں اور سب نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہیں۔

وفاق ٹائمز، قرآنی سرگرمیوں میں سرفہرست آستانہ عباسی کی جانب سے خواتین کے لیے قرآنی کورس کا انعقاد ہے جسمیں خواتین کو مکمل قرآن مجید حفظ کرایا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ کمیٹی کے تحت امتحان لیا گیا۔
امتحانی کمیٹی کی رکن معصومه غلام حیدر کا کہنا تھا: کمیٹی نے امتحان لیا جسمیں شہر کے بارہ حافظات خواتین شریک تھیں اور سب نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہیں۔
رکن کمیٹی نے کورس کے اساتذہ کی صلاحیتوں اور کاوشوں کو سراہا اور کہا: اس حوالے سے حوصلہ افزائی کی تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔
اس مرکز کے تعاون سے بابل شہر میں بھی قرآنی مقابلہ بعنوان « قمر بنی‌هاشم قرآنی مقابلہ» منعقد کیا گیا جسمیں حفظ، صوت تحقیق و سؤالات کا سلسلہ شامل تھا اور کامیاب افراد میں انعامات تقسیم کیے گیے۔
نجف اشرف قرآنی مرکز کے شعبہ خواتین کی جانب سے اب تک تین قرآن کورسز منعقد ہوچکے ہیں جنمیں احکام تلاوت، قرآت اور دیگر قرآنی کلاسز شامل تھیں۔

مرکز کی سربراہ منار الجبوری، کا کہنا تھا: تین کورسز بعنوان «الرحمن»، «التقی» اور «السلسبیل» نجف اشرف اشرف منعقد کیے گیے جہاں تیسرے کورس میں زیادہ کلاسز آن لائن منعقد کی گئیں جنمیں ۵۳ خواتین شریک تھیں۔
انکا کہنا تھا کہ خواتین کورسز میں ہماری خواتین کی دلچسپی حوصلہ افزا ہے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26230