13

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ملک عدنان سے ملاقات

  • News cod : 26540
  • 14 دسامبر 2021 - 14:27
شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ملک عدنان سے ملاقات
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے ایک وفد نے صوبائی آرگنائزر شمالی پنجاب شیعہ علماء کونسل علامہ محمد اصغر یزدانی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید الطاف عباس کاظمی کی قیادت میں سیالکوٹ سانحہ میں ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان سے ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے ایک وفد نے صوبائی آرگنائزر شمالی پنجاب شیعہ علماء کونسل علامہ محمد اصغر یزدانی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید الطاف عباس کاظمی کی قیادت میں سیالکوٹ سانحہ میں ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک عدنان کو بہادری و شجاعت پر خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

وفد میں علامہ سید ناظم جعفری، علامہ الطاف حسین رضوی، ملک ضمیر حسین، ملک ندیم، سید مدثر شاہ بھی شامل تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26540