12

علامہ شبیر میثمی کی علامہ رمضان توقیر کے جوان سال بیٹے کی وفات پر تعزیت

  • News cod : 26857
  • 22 دسامبر 2021 - 11:48
علامہ شبیر میثمی کی علامہ رمضان توقیر کے جوان سال بیٹے کی وفات پر تعزیت
انہوں نے اس دردناک خبر پر رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کی دعا فرمائی، اور سوگوار خانوادہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالٰی ان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی جوانسال صاحبزادے یاسر رضا کے اچانک انتقال پر تعزیت و تسلیت پیش کی ہے، علامہ محمد رمضان توقیر صاحب سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہوں نے اس دردناک خبر پر رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کی دعا فرمائی، اور سوگوار خانوادہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالٰی ان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے بھی اس جواں مرگ کی دلسوز وفات پر علامہ محمد رمضان توقیر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26857