14

علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ ملتان میں علماء اور عمائدین سے ملاقات

  • News cod : 26918
  • 23 دسامبر 2021 - 13:26
علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ ملتان میں علماء اور عمائدین سے ملاقات
ایس یو سی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے تنظیمی احباب کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں ان کاوشوں کو مزید دوام دینے کیلئے مرکز اور جنوبی صوبے کے اضلاع میں مستقل رابطوں کے سلسلے کو بڑھانے کی ہدایات دیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی اپنے وفد کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے، ملتان میں جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی میں ملتان کے عمائدین اور علمائے کرام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شیعہ علماء کونسل کے رہنمائوں علامہ ناظر عباس تقوی، اخوانزادہ زاہد علی، علامہ سید علی اصغر نقوی، علامہ ظفر حسین حقانی، مولانا سید مجاہد عباس گردیزی، مولانا سید کاشف ظہور نقوی سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔ اس موقع پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی نے تنظیمی احباب کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں ان کاوشوں کو مزید دوام دینے کے لیے مرکز اور جنوبی صوبے کے اضلاع میں مستقل رابطوں کے سلسلے کو بڑھانے کی ہدایات دیں، جبکہ انہوں نے قائدِ ملت علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو بیدار اور تنظیم کے ساتھ مربوط رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ملتان میں سماجی اور قومی میدان میں کی گئی کارکردگی کو بھی سراہا اور ان کے بہتر نتائج کے اخذ ہونے کی امید ظاہر کی۔ علامہ شبیر میثمی مرکزی وفد کے ہمراہ ان دنوں جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26918