10

کورونا کی نئی لہر، ایران نے زائرین سمیت تمام ویزوں پر پابندی عائد کردی

  • News cod : 26941
  • 24 دسامبر 2021 - 10:59
کورونا کی نئی لہر، ایران نے زائرین سمیت تمام ویزوں پر پابندی عائد کردی
اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے کیجانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس ویرینٹ (او میکرون) کے پھیلاو کیوجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام بارڈر (بائی ایئر، بائی روڈ، بحری سفر) ہفتہ 25 دسمبر 2021ء سے زیارتی، سیاحتی اور نارمل انٹری کیلئے اگلے پندرہ دن تا اطلاع ثانی بند رہیں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، زیارات کیلئے ایران جانیوالے زائرین کیلئے بُری خبر، ایران نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارت خانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس ویرینٹ (او میکرون) کے پھیلاو کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام بارڈر (بائی ایئر، بائی روڈ، بحری سفر) ہفتہ 25 دسمبر 2021ء سے زیارتی، سیاحتی اور نارمل انٹری کیلئے اگلے پندرہ دن تا اطلاع ثانی بند رہیں گے۔ اس عرصے کے دوران ایران سے باہر کوئی مسافر ایران داخل نہیں ہوسکے گا۔ ایرانی حکومت نے یہ اقدام کورونا کی نئی لہر سے اپنے شہریوں کو بچانے کیلئے کیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26941