9

علامہ سید مرید حسین نقوی کا “وفاق ٹائمز” کے آفس کا دورہ

  • News cod : 27216
  • 29 دسامبر 2021 - 16:11
علامہ سید مرید حسین نقوی کا “وفاق ٹائمز” کے آفس کا دورہ
تفصیلات کے مطابق وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن نقوی ، قم میں وفاق المدارس کے مدیر علامہ علی اصغر سیفی اور چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری نے علامہ سید مرید حسین نقوی کا دفتر میں استقبال کیا اور ان کو وفاق ٹائمز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے قم میں “وفاق ٹائمز” آفس کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن نقوی ، قم میں وفاق المدارس کے مدیر علامہ علی اصغر سیفی اور چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری نے علامہ سید مرید حسین نقوی کا دفتر میں استقبال کیا اور ان کو وفاق ٹائمز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر علامہ سید مرید حسین نقوی نے دور حاضر میں میڈیا کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ کام انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ حالیہ چندبرسوں میں میڈیاکی حیران کن ترقی ،وسعت وہمہ گیری نے دنیاکو ایک ’’گلوبل ویلیج‘‘بناکررکھ دیاہے اور اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ میڈیا کے طاقتور اثرات کے باعث معاشرتی رویے تبدیل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج میڈیا کے ان عناصر کی اہمیت کا کون منکرہو سکتا ہے، اور انسانی زندگی کا کون ساشعبہ ہے، جو ان سے خالی اور الگ تھلگ ہے۔ بلکہ نئی نسل کی زندگی کا آغاز ہی میڈیا سے ہوتاہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27216