12

مضیف نے حضرت فاطمہ(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے تیس ہزار سے زیادہ افراد کو نیاز فراہم کی

  • News cod : 27720
  • 08 ژانویه 2022 - 13:48
مضیف نے حضرت فاطمہ(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے تیس ہزار سے زیادہ افراد کو نیاز فراہم کی
مضیف کے سربراہ انجینئر عادل الحمامی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ مضیف ویسے تو ہر روز زائرین کے لیے کھانا تیار کرتا اور ان میں تقسیم کرتا ہے البتہ دینی مناسبات پر زائرین کی کثرت کو مدنظر رکھتے ہوئے عام دنوں سے ہٹ کر نیاز کا وسیع انتظام کیا جاتا ہے اور انہی مناسبات میں سے ایک حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کا یوم شہادت بھی ہے۔

وفاق ٹائمز، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف (میزبان سیکشن) نے اس شب جمعہ (2 جمادی الثانی 1443ھ) حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کے لیے وسیع پیمانے پر نیاز کا اہتمام کیا اور 30000 سے زیادہ کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے۔

مضیف کے سربراہ انجینئر عادل الحمامی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ مضیف ویسے تو ہر روز زائرین کے لیے کھانا تیار کرتا اور ان میں تقسیم کرتا ہے البتہ دینی مناسبات پر زائرین کی کثرت کو مدنظر رکھتے ہوئے عام دنوں سے ہٹ کر نیاز کا وسیع انتظام کیا جاتا ہے اور انہی مناسبات میں سے ایک حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کا یوم شہادت بھی ہے۔

اس مرتبہ بی بی کی شب شہادت اور شب جمعہ کی اکٹھے ہونے کی وجہ سے زائرین اور پرسہ داروں کی بڑی تعداد نے کربلا کے مقدس روضوں میں آ کر پرسہ پیش کیا۔ اس موقع پر ہمارے شعبہ نے تیس ہزار سے زيادہ افراد کے لیے کھانا تیار کیا اور اسے پیک کر کے زائرین میں تقسیم کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27720