7

اسکول سطح پر ترجمہ قرآن لازمی کرنے کا حکومتی فیصلہ قابل تحسین ہے، جماعت اسلامی

  • News cod : 27734
  • 09 ژانویه 2022 - 14:00
اسکول سطح پر ترجمہ قرآن لازمی کرنے کا حکومتی فیصلہ قابل تحسین ہے، جماعت اسلامی
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز قرآنی تعلیمات جاننے اور اس پر عمل کرنے میں مضمر ہے، اس مقصد کیلئے ترجمہ قرآن کو نصاب کے مطابق ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکومت کا اسکول سطح پر ترجمہ قرآن لازمی کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے، قوموں کی ترقی کا راز قرآنی تعلیمات جاننے اور اس پر عمل کرنے میں مضمر ہے، اس مقصد کیلئے ترجمہ قرآن کو نصاب کے مطابق ترتیب دینے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں جماعت اسلامی سندھ شعبہ تعلیم کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں میں قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھائے جانے کی قراردادیں منظور کرنے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے، قرآن کا ترجمہ اور اس سلسلے میں پوچھے جانے والے سوالات بچوں میں دینی شعور پیدا کرنے کا محرک بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح نئی نسل کی تعمیر و ترقی اس کے مطابق ہو جائے، تو یہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا راستہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے معاشرے میں کرپشن کا علاج بھی قرآن کی تعلیمات سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اسحاق منصوری، عظیم احمد صدیقی، فیض احمد فیض، ابو عامر اعظمی، سعید احمد صدیقی، ڈاکٹر غوث محمد، پروفیسر عمیر احمد، یاسین ظفر اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27734