7

طلاب اور حوزہ ہائے علمیہ کی خدمت صرف خدا کی رضامندی کے لئے ہو، آیۃ اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 28050
  • 20 ژانویه 2022 - 12:03
طلاب اور حوزہ ہائے علمیہ کی خدمت صرف خدا کی رضامندی کے لئے ہو، آیۃ اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی
اس ملاقات میں آیۃ اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے کہا کہ ملائکہ طلاب کی خدمت کرتے ہیں جو کہ معصوم ہیں،لہذا آپ طلاب اور حوزہ کی خدمت کے لئے قدم اٹھانے والوں کو صرف اور صرف خدا کی رضامندی کے لئے قدم اٹھانا چاہئے اور کسی طالب علم کی خدمت کرنے کے بعد کبھی بھی اس سے شکریہ کی توقع نہ رکھیں کیونکہ جس کی آپ نے خدمت کی ہے وہ صاحب احسان ہے آپ نہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کے نمائندے شیخ صابر حسین جوادی کی کابینہ اور مجلس عاملہ کے ارکان کے ہمراہ،آیۃ اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیۃ اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے کہا کہ ملائکہ طلاب کی خدمت کرتے ہیں جو کہ معصوم ہیں،لہذا آپ طلاب اور حوزہ کی خدمت کے لئے قدم اٹھانے والوں کو صرف اور صرف خدا کی رضامندی کے لئے قدم اٹھانا چاہئے اور کسی طالب علم کی خدمت کرنے کے بعد کبھی بھی اس سے شکریہ کی توقع نہ رکھیں کیونکہ جس کی آپ نے خدمت کی ہے وہ صاحب احسان ہے آپ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی خدمت کے لئے اس دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔

نمائندہ قائد ملت جعفریہ شیخ صابر حسین جوادی نے آیۃ اللہ حافظ بشیر نجفی کی خدمت میں علامہ سید ساجد علی نقوی کا سلام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ہم مرجع عالی قدر کے ارشادات اور فرامین کی روشنی میں ہی طلاب اور حوزہ علمیہ کی خدمت کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28050