26

بزرگ عالم دین “علامہ سید تقی نقوی” کو گھر منتقل کردیا گیا ہے، علامہ افتخار نقوی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

  • News cod : 28071
  • 20 ژانویه 2022 - 18:48
بزرگ عالم دین “علامہ سید تقی نقوی” کو گھر منتقل کردیا گیا ہے، علامہ افتخار نقوی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو
اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے سابق رکن اور امام خمینیؒ ٹرسٹ کے سربراہ علامہ افتخار حسین نقوی نے وفاق ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ممتاز عالم دین اور سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مشیر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد تقی نقوی کی صحت میں بہتری آنے کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے سابق رکن اور امام خمینیؒ ٹرسٹ کے سربراہ علامہ افتخار حسین نقوی نے وفاق ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ممتاز عالم دین اور سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مشیر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد تقی نقوی کی صحت میں بہتری آنے کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ سرمایہ ملت جعفریہ علامہ سید محمد تقی نقوی اس سے قبل اسلام آباد کے  ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

علامہ سید افتخار نقوی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز عالم دین علامہ تقی نقوی کی صحت میں کافی بہتری آئی ہے تاہم مزید ان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

انہوں نے علامہ سید تقی نقوی کے لئے دعا کرنے والے تمام مومنین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید ان کی صحت و سلامتی اور طول عمر کے لئے دعا کی اپیل کی۔

وفاق ٹائمز کی اپنے تمام قارئین سے گزارش ہےکہ وہ سید تقی نقوی کی جلد صحتیابی اور صحت و سلامتی کے لئے دعا کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28071