22

حجت الاسلام شہنشاہ نقوی کی وفد کے ہمراہ آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

  • News cod : 28357
  • 25 ژانویه 2022 - 18:10
حجت الاسلام شہنشاہ نقوی کی وفد کے ہمراہ آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات
حجت الاسلام سید شہنشاہ حسین نقوی نے اپنے وفد کے ہمراہ آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام سید شہنشاہ حسین نقوی نے اپنے وفد کے ہمراہ آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے کہاکہ زائر کو زیارت کے بعد اپنے آپ کو مثبت طور پر بدلنا چاہیے اور یہی چیز اس اس کی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے۔زیارت کے بعد زیارت کی قبولیت ہی زائر کے لیے اہم ترین شئے ہے۔

انہوں نے کہاکہ اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہے چونکہ خداوند متعال قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ خداوند متعال صرف متقیوں کے اعمال قبول کرتا ہے۔لہذا اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ متقی کیسے بنیں ؟
اس سوال کے جواب میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ متقی بننے کا پہلا قدم یہ ہے کہ انسان ہر روز سونے پہلے اپنا محاسبہ کرےاور محاسبہ ہمیشہ کرتا رہے۔

آخر میں آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے حجت الاسلام سید شہنشاہ نقوی کی اسلام اور تشیع کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے دعا فرمائی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28357