6

علامہ سید خادم حسین نقوی مرحوم صاف گو،دیندار اور دیانتدار انسان تھے،علامہ افضل حیدری

  • News cod : 28420
  • 26 ژانویه 2022 - 13:33
علامہ سید خادم حسین نقوی مرحوم صاف گو،دیندار اور دیانتدار انسان تھے،علامہ افضل حیدری
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر کے بزرگ استاد مرحوم علامہ سید خادم حسین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم علامہ خادم حسین نقوی کی دینی اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر کے بزرگ استاد مرحوم علامہ سید خادم حسین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم علامہ خادم حسین نقوی کی دینی اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ مرحوم علامہ سید خادم حسین کے ساتھ گذرے ہوۓ ایام ہمیشہ ان کی یاد خیر پر مجبور کرتے رہیں گے۔

علامہ سید خادم حسین نقوی کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے غمزدہ خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ خادم حسین نقوی کی رحلت اہل خانہ کے لیے ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28420