7

بزرگ عالم الدین علامہ سید خادم حسین نقوی خدمت گزار عالم دین تھے، علامہ موسی رضا جسکانی

  • News cod : 28496
  • 27 ژانویه 2022 - 15:58
بزرگ عالم الدین علامہ سید خادم حسین نقوی خدمت گزار عالم دین تھے، علامہ موسی رضا جسکانی
اس غمناک موقع پر ان کے تمام سوگواران خصوصاً ان کی اولاد عزیز واقارب قبلہ علامہ سید علی رضا نقوی حضرت آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی علامہ محمد افضل حیدری علامہ سید مرید حسین نقوی ،تمام علمائے کرام اور ان کے تمام شاگردان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، علامہ موسیٰ رضا جسکانی پرنسپل جامعہ امام علی رضا علیہ السلام  و مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان نے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے بزرگ علامہ سید خادم حسین نقوی کے سانحہ ارتحال پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مدرس، ہزاروں علماء کرام کے استاد، خدمت گزار علم دین ، علامہ، مخدوم سید خادم حسین نقوی اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے ہیں۔  کیا خوبصورت منظوم لباس پہنایا ہے میر انیس نے شب عاشور بھائی کے بہن کے ساتھ کلام کو

جو زندہ ہے وہ موت کی تکلیف سہے گا

جب احمد مرسل نہ رہے تو کون رہے گا

اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی تمام دینی خدمات کا بحق محمد و آل محمد علیہم السلام بہترین اجر نصیب فرمائے۔

اس غمناک موقع پر ان کے تمام سوگواران خصوصاً ان کی اولاد عزیز واقارب قبلہ علامہ سید علی رضا نقوی حضرت آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی علامہ محمد افضل حیدری علامہ سید مرید حسین نقوی ،تمام علمائے کرام اور ان کے تمام شاگردان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور شفاعت محمد و آل محمد علیہم السلام نصیب فرمائے آمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28496