14

آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے مسلمانوں کے لیے کئی دہائیوں تک عظیم اور ناقابل فراموش علمی خدمات سرانجام دیں، مولانا محمد حسین حیدری

  • News cod : 28801
  • 01 فوریه 2022 - 15:40
آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے مسلمانوں کے لیے کئی دہائیوں تک عظیم اور ناقابل فراموش علمی خدمات سرانجام دیں، مولانا محمد حسین حیدری
عالِم باعمل، فقیہِ زمان، مرجع تقلید شیعیانِ جہان حضرت آیۃ اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی اعلی اللہ مقامہ الشریف کی وفات پر صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آپ انقلاب اسلامی کے بعد ایران کا آئین بنانے والی کمیٹی کے رکن اور امام خمینی رح کے حکم پر شوری نگہبان کے سربراہ مقرر ہوئے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،،عالِم باعمل، فقیہِ زمان، مرجع تقلید شیعیانِ جہان حضرت آیۃ اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی اعلی اللہ مقامہ الشریف کی وفات پر صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آپ انقلاب اسلامی کے بعد ایران کا آئین بنانے والی کمیٹی کے رکن اور امام خمینی رح کے حکم پر شوری نگہبان کے سربراہ مقرر ہوئے۔

انہوں نے اس موقع پر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، تمام مراجع تقلید شیعیانِ جہان، مقام معظم رہبری ولیٔ امر مسلمین جہان، حوزات علمیہ، مرحوم کے شاگردوں ، عزیز و اقارب و احباب و خاندان و غمزدہ گھرانے کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حضرت آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی گلپائیگانی تقوی و پرہیز گاری اور علم و فضل کے اعلی درجے پر فائز تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28801