8

آیۃ اللہ العظمی سیستانی کا آیۃ اللہ صافی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

  • News cod : 28814
  • 01 فوریه 2022 - 16:20
آیۃ اللہ العظمی سیستانی کا آیۃ اللہ صافی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے کہاکہ اس عظیم مرجع کا فقدان ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مرحوم و مغفور حوزہ علمیہ قم کے مہتممین اور فضائل کے پیکر اور دین کے مثالی خادموں میں سے تھے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کے مطابق،حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی نے ایک پیغام میں آیۃ اللہ شیخ لطف اللہ صافی کی رحلت پر تعزیت کا اظہار فرمایا ہے۔

تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون

عالم ربّانی و مرجع عالیقدر جناب آیۃ اللہ الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی (رضوان اللہ علیہ) کی رحلت کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔
اس عظیم مرجع کا فقدان ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مرحوم و مغفور حوزہ علمیہ قم کے مہتممین اور فضائل کے پیکر اور دین کے مثالی خادموں میں سے تھے۔

اس عظیم فقدان پر بارگاہِ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، علمائے کرام، لواحقین اور دوستوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے خداوند متعال سے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتا ہوں۔

ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم

سید علی الحسینی سیستانی

28 جمادی الثانی 1443ھ

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28814