6

عاشقِ امام حسینؑ کے جسد خاکی کو جوارِ امام میں منتقل کردیا گیا

  • News cod : 28947
  • 03 فوریه 2022 - 7:12
عاشقِ امام حسینؑ کے جسد خاکی کو جوارِ امام میں منتقل کردیا گیا
بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کو کچھ ہی دیر پہلے امام خمینی رح ائرپورٹ سے تدفین کے لئے عراق منتقل کردیا گیا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کو قم میں تشییع جنازے کے بعد تدفین کے لئے عراق منتقل کردیا گیا ہے۔

آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کو ان کی وصیت کے مطابق کربلائے معلی میں دفن کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، آج بروز جمعرات عراقی وقت کے مطابق ٹھیک 10 بجے صبح آیۃ اللہ صافی کی میت کو مسجد جامع شیخ طوسی سے جلوس کی شکل میں حرم حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی طرف لے جایا جائے گا اور روضہ مطہر سے طواف کے بعد تدفین کے لئے کربلا منتقل کردیا جائے گا۔

دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے جسد خاکی کل بروز جمعرات حرم حضرت عباس علیہ السلام سے حرم امام حسین علیہ السلام (بین الحرمین) لے جایا جائے گا اور ٹھیک دوپہر 4 بجے حرم امام حسین علیہ السلام میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28947

ٹیگز